18 نومبر 2014 - 09:02
دہشتگرد گروہ داعش کا اپنے 50 اراکین کیلئے سزائے موت کا اعلان

عراق کے مقبوضہ شہر موصل میں دہشتگرد گروہ داعش کی شرعی عدالت نے خیانت کے الزام میں اپنے 50 اراکین کے لئے سزائے موت کا حکم صادر کر دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مقبوضہ شہر موصل میں دہشتگرد گروہ داعش کی شرعی عدالت نے خیانت کے الزام میں اپنے 50 اراکین کے لئے سزائے موت کا حکم صادر کر دیا ہے۔ داعش کے یہ اراکین نام نہاد خلیفہ ابوبکر البغدادی کی موت کی خبر کا سن کر موصل سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا اور بعد ازاں دہشتگرد گروہ کی نام نہاد شرعی عدالت نے خیانت کا الزام لگا کر انہیں موت کی سزا سنا دی ہے۔

.......

/169